لندن:برطانیہ میں مبینہ طور پر اپنی بیٹی سارہ شریف کو قتل کرنے والے عرفان شریف کی موبائل فون سم کو برطانوی پولیس نے ٹریس کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ شریف قتل کیس میں اُس کے والد عرفان شریف کی آج گرفتاری متوقع ہے، اُن کی موبائل فون سم کو ٹریس کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جہلم پولیس چیف ناصر باجوہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ رات سے پہلے عرفان شریف کو حراست میں لے لیں گے۔ عرفان کے والد محمد شریف نے اپنے بیٹے سے پولیس سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق محمد شریف کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے پاکستان پہنچنے پر عرفان نے اپنی بیٹی کی موت کا نہیں بتایا، پولیس چھاپوں سے پریشان ہوگئے، عرفان خود کو پولیس کے حوالے کردے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 10 سالہ سارہ کی لاش ملنے سے پہلے عرفان، اس کی بیوی بینش اور بھائی فیصل پاکستان چلے گئے تھے۔ عرفان نے پاکستان سے برطانیہ کی ایمرجنسی ہیلپ لائن کو فون کرکے سارہ کی موت کی اطلاع دی۔
برطانوی اخبار کے مطابق سارہ کی لاش 10 اگست کو لندن کے مضافات میں ووکنگ کے ایک گھر سے ملی تھی۔
Comments are closed.