واشنگٹن:امریکا میں مین ہٹن کے ایک اپارٹمنٹ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی چاقو کے وار لگی لاشیں ملی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خاندان کے فرد نے چاقو کے وار کرکے پہلے دیگر کو قتل کیا اور بعد میں اسی چاقو سے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔
پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو چار لاشیں خون میں لت پت پڑی تھیں جن میں ایک سالہ بچہ، 4 سالہ لڑکی اور 41 اور 40 سال کے دو مرد شامل ہیں۔ یہ تمام افراد ایک ہی خاندان سے تھے۔
اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ تحقیقات جاری ہیں۔ یہ ممکنہ طور پر خودکشی بعد از قتل کا کیس لگتا ہے تاہم ابھی حتمی تعین نہیں کیا جا سکتا۔
امریکا میں بندوق اور چاقو کے حملے عام ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ بھی یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا میں فائرنگ سے ایک پروفیسر کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔
Comments are closed.