لندن:برطانیہ بھرمیں ایک بار پھر کورو نا بے قابو ہونے لگا۔گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران بریڈ فورڈ میں کوروناکے 26نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ضلع بریڈفورڈ سمیت برطانیہ بھر کے ہسپتالوں میں 8اگست کے بعد کوویڈ کے مریضوں کی تعدادمیں دوگنا اضافہ ہوا ہے،عوام پھر سے تشویش کا شکار۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت بریڈ فورڈ رائل انفرمری، سینٹ لیوک اور ائرڈیل جنرل ہسپتال میں کورونا کے 26مریض زیر علاج ہیں۔ این ایچ ایس انگلینڈ کے اعدادو شمار کے مطابق بریڈ فورڈ میں 20 اگست تک کوویڈ 19کے 3مریض زیر علاج تھے اور برطانیہ بھر میں 2508کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
قومی سطح پرگزشتہ چار ہفتوں میں ہسپتالوں میں کوویڈ 19کے مریضوں کی تعداد دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے ہسپتالوں میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کوروناکے 18نئے کیسز سامنے آئے ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں کورونا وائرس کے اومیکرون سٹرین کی تشخیص ہو سکتی ہے۔
بریڈفورڈ ٹیچنگ ہاسپٹلز کا عملہ بھی خدشات کا اظہار کر چکا ہے۔ دریں اثناء Airedale این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 20اگست تک سات مریضوں میں کورونا کے تصدیق ہوئی تھی ۔گزشتہ ایک ہفتہ کے دورانAiredale میں 10نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ترجمان این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے مطابق بریڈفورڈ کے ہسپتالوں میں کوویڈ 19کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، انہوں نے کہا کوویڈ کے کیسز میں اضافےکے پیش نظر صحت عامہ کیلئے مزید بہتر انتظامات کر رہے ہیں اور پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کیلئےاقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
Comments are closed.