لندن:برطانیہ میں 10 سالہ بچی کی لاش ملنے کے واقعے پر متوفی کے دادا محمد شریف کا کہنا ہے کہ بیٹے کا دعویٰ ہے بچی کی موت حادثاتی تھی۔
لندن کے علاقے سرے میں گھر سے 10 سال کی بچی سارہ کی لاش برآمد ہوئی تھی۔پاکستان میں بچی کے دادا محمد شریف نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچی کے والد عرفان سے جہلم آنے پر ملاقات ہوئی تھی
محمد شریف کا کہنا ہے کہ عرفان نے دعویٰ کیا کہ بچی کی موت حادثاتی تھی، عرفان نے نہیں بتایا کہ بچی کی موت کیسے ہوئی۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پوسٹ مارٹم کے مطابق سارہ کے جسم پر متعدد پرانے زخم موجود تھے۔محمد شریف نے کہا کہ بیٹی مر جائے اور صدمے میں ہوں تو آپ سوچ بھی نہیں سکتے، عرفان کو پاکستان آنے کے بجائے وہیں رہ کر کیس کا سامنا کرنا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عرفان کو بلآخر برطانیہ واپس جا کر کیس کا سامنا کرنا پڑے گا، عرفان، سارہ سے متعلق بات کرتے ہوئے پریشان نظر آرہا تھا، پوتی کی موت کا دکھ ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا۔
واضح رہے کہ سارہ کی موت کیس میں اس کے والد عرفان، سوتیلی ماں بینش اور چچا فیصل مطلوب ہیں، 10 اگست کو سارہ کی لاش ملنے سے ایک دن قبل تینوں افراد پاکستان جاچکے تھے۔
Comments are closed.