لندن :انگلینڈ میں ہسپتالوں میں علاج کے منتظر افراد کی تعداد ریکارڈ سطح پر جا پہنچی ہے۔ جولائی کے اختتام تک تقریباً 7.68 ملین افراد اپنے علاج کے آغاز کے منتظر تھے جبکہ ایک برس قبل جون میں یہ تعداد 7.57 ملین تھی۔
اگست 2007 جب سے علاج کے منتظر افراد کا ریکارڈ رکھا جا رہا ہے یہ مسلسل آٹھواں ماہ تھا جب مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق تین لاکھ 89ہزار952افراد علاج کیلئے ایک برس سے بھی زائد عرصہ سے منتظر ہیں جبکہ 7,289 افراد 18 ماہ سے زائد عرصہ سے ہسپتالوں میںعلاج شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
وزیراعظم رشی سوناک نے رواں برس کیلئے اپنی ترجیحات میں علاج کے منتظر افراد کی فہرست کو مختصر کرنا بھی تھا۔ حکومت اور این ایچ ایس نے اس سال اپریل تک 18 ماہ سے زائد عرصہ سے انتظار کرنے والوں کی فہرست کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا جبکہ مارچ 2025 تک ایک سال سے زائد عرصہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
کینسر کے علاج کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جولائی میں کینسر کے 37 فیصد مریضوں کادو ماہ سے بھی پہلے علاج شروع ہو گیا، گزشتہ برس جولائی میں یہ شرح 41 فیصد تھی۔ اگست میں دل کے دورہ اور فالج کے مریضوں کیلئے ایمبولینس کے پہنچنے کا اوسط وقت 31.5 منٹ رہا جو کہ جولائی میں 31.8 منٹ تھا اور گزشتہ برس اگست کی نسبت کافی بہتر ہوا ہے۔
گزشتہ برس اگست میں یہ وقت 42.6 منٹ تھا۔ وبا کے آغاز سے پہلے کی نسبت یہ کارکردگی اب بھی خراب ہے کیونکہ وبا سے پہلے اگست 2019 یہ وقت 21.3 منٹ تھا اور 2018 میں 20.6 منٹ تھا۔
Comments are closed.