برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ

70

لندن:برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا اور یہ عالمی سطح پرگزشتہ 10ماہ کی بلند ترین سطح 95 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی ہیں اور مستقبل قریب میں ابھی ان کے مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ کے پیٹرول پمپس پراب اوسطاً پیٹرول 1.55پنس فی لیٹر جبکہ ڈیزل 159پنس پر چلا گیا ہے ۔ اگست کے آغاز سے لے کر اب تک پیٹرول کی قیمتوں میں 10پنس فی لیٹر کا اضافہ ہو چکا ہے۔

فروری 2022میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور جون میں قیمت 120ڈالر فی بیرل تک چلی گئی تھی جوکہ مئی 2023میں واپس 70ڈالر فی بیرل تک واپس آگئی، قیمتوں میں موجودہ اضافے کی وجوہات میں سعودی عرب، روس اور اوپیک کے دیگر ممالک کی طرف سے تیل کی پیداوار میں کمی کی گئی ہے جب کہ چین کی طرف سے طلب مزید بڑھ گئی ہے۔

دیگر وجوہات میں پونڈ اور ڈالر کے درمیان شرح تبادلہ پر قیمتوں کا متاثر ہونا، نیز پیٹرول پمپس کے مالکان کی طرف سے نسبتاً زیادہ منافع شامل ہے۔ RAC آر اے سی کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمتیں موجودہ 159 سے بڑھ کر 170 پنس فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Comments are closed.