آپؐ کی زندگی ہمیں پیار،محبت،بھائی چارہ،ہم آہنگی،رواداری اور برداشت کا درس دیتی ہے،ڈاکٹر فیصل عزیز

228

لوٹن:آپﷺ کی زندگی ہمیں پیار، محبت، بھائی چارہ، ہم آہنگی، رواداری اور برداشت کا درس دیتی ہے اور ہم کتنے خوش قسمت ہیں کہ ہم آپﷺ کی امت میں سے ہیں اور ایسے ملک میں رہتے ہیں جس کی آزادی، اقدار اور قانون اسی بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی صدیوں پرانی تعلیمات اور روایات کی زندہ مثال پیش کرتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستان لندن ڈاکٹر فیصل عزیز نے لیوٹن میں منعقدہ میلاد کانفرنس کے موقع پر کیا۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ اسلامیہ غوثیہ لیوٹن میں چوالیسویں سالانہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کانفرنس زیر صدارت علامہ سید مظہر حسین شاہ گیلانی بھرپور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی جس میں مئیرآف لیوٹن، ممبران ہا ئوس آف کامنز، بیڈفورڈشائر کائونٹی کی متعدد اتھارٹیز کے سربراہان سمیت علمائے اکرام، بین الاقوامی شہرت کے حامل ثناء خوانان اور عاشقان مصطفی نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے عملی طور پر ثبوت دیا کہ برطانیہ حقیقی معنوں میں ایک کثیر المذاہب اور کثیر الثقافت ملک ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر محفل سید مظہر حسین شاہ گیلانی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے اتحاد کا راز صرف و صرف محبت مصطفی اور عظمت مصطفی میں ہے ۔

میزبان محفل اہل سنت والجماعت برطانیہ اور یورپ کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کہا ہمیں نبی ﷺ کی سیرت ،اخلاق اور آپ پر نازل ہونے والی کتاب نور جو پوری انسانیت کے لیے راہ ہدایت بھی ہے سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے ۔

پروگرام کے اختتام پر حضوؐر کی پارگاہ میں درود و اسلام پیش کیا گیا اور پاکستان، کشمیر فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

Comments are closed.