لندن:برطانیہ میں گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا،کمیونٹی پریشان،برطانوی حکومت سمیت مقامی کونسلز کو اس سنگین مسئلہ کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ برطانوی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق مارچ 2023تک 40.8 ملین لائسنس گاڑیاں برطانیہ میں مقیم لوگوں کے زیر استعمال ہیں۔
یہ تعداد 2022کی نسبت 1.1فیصد زیادہ ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کمیونٹی کے زیر استعمال گاڑیوں کو مختلف اوقات میں پارک کرنے کیلئے مطلوبہ جگہ دستیاب نہیں ہے۔
ایک گھرانے میں اگر10 بالغ افراد ہیں تو 8 کے زیر استعمال اپنی ذاتی گاڑیاں ہیں جب کہ کے گھر کے باہر ایک سے دو گاڑیاں پارک کی جا سکتی ہیں اور گیراج میں ایک گاڑی پارک کی جا سکتی ہے باقی گاڑیاں مختلف گلیوں میں لوگوں کے گھروں کے آگے کھڑی کر دی جاتی ہیں جس کے باعث کمیونٹی میں مسائل جنم لے رہے ہیں اور معاشرے میں تلخیاں بڑھ رہی ہیں۔
آئے روز لڑائی جھگڑے معمول ہوتے جا رہے ہیں گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے دوسری جانب برطانوی حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں کمی کی گئی اور برطانیہ میں مقیم شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے بارے ترغیب دینے کیلئے مہم کا آغاز بھی کیا گیا مگر اس کے باوجود بھی پرائیوٹ گاڑیوں کے استعمال اور خرید و فروخت میں کمی نہ آ سکی۔
گاڑیوں کی پارکنگ کے مسائل جوں کے توں ہی ہیں برطانوی حکومت اور مقامی کونسلز کو اس سنگین مسئلہ سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ گاڑیوں کی پارکنگ کی وجہ سے کمیونٹی میں بڑھتی تلخیوں میں کمی آ سکے اور مستقبل میں سنگین نتائج سے بچا سکے۔
Comments are closed.