برطانیہ میں گروسری کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ

67

لندن:برطانیہ میں بدترین معاشی دباؤ کے بعد گروسری کی قیمتوں میں لگاتار کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، اعدادو شمار کے مطابق مکھن کے پیکٹ کی اوسط قیمت ایک سال پہلے کے مقابلے میں 16p کم ہے۔ تجزیہ کار کنٹر نے کہا کہ برطانیہ بھر میں گروسری کی قیمتیں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 11فیصد زائد تھیں ۔

ٹیسکو نے فروخت میں 9.2 فیصد اضافہ دیکھااس کا مارکیٹ شیئر 0.4 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 27.4 فیصد ہو گیا۔

کنٹر کے اسٹریٹجک ڈائریکٹر ٹام اسٹیل نے کہا کہ کریانے کی قیمتوں میں افراط زر اب بھی بہت زیادہ ہے لیکن خریداروں کو قیمت میں مسلسل کمی دیکھ کر راحت ملے گی گزشتہ سال کے بعد پہلی بار کچھ اہم کھانے کی اشیاء کی قیمتیں اب گر رہی ہیں اور اس سے افراط زر کی وسیع شرح کو کم کرنے میں مدد مل رہی ہے ۔

Comments are closed.