منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبر سید محمود الحسن شاہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

68

لاہور:منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبر سید محمود الحسن شاہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری نے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، پروفیسر ڈاکٹر حسین قادری نے دعا کروائی۔

بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈنمارک کے سابق ڈائریکٹر و ممبر سپریم کونسل سیدمحمود الحسن شاہ کے انتقال پر جامع شیخ الاسلام میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے دیار غیر میں سید محمود الحسن شاہ سے خدمت دین کا بے مثال کام لیا۔ وہ تحریک منہاج القرآن کے سرگرم رہنما اور ہر وقت خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار رہتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ منہاج القرآن سید محمود الحسن شاہ کی دینی و انسانی خدمات کی ہمیشہ معترف رہے گی اور میں دعا کرتا ہوں اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ تعزیتی ریفرنس سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی خطاب کیا اور سید محمود الحسن شاہ کی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

تعزیتی ریفرنس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، علامہ رانا محمد ادریس، سید الطاف حسین شاہ، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، عثمان سیالوی، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، عبد الرحمان ملک، سردار عمر دراز خان، شہزادرسول، حاجی محمد اسحق، سہیل احمد رضا و دیگر نے شرکت کی۔

Comments are closed.