گریٹر مانچسٹر:گریٹر مانچسٹر پولیس ایک ایسے نامعلوم شخص کی تلاش میں ہے جس نے ویگن کے قریب اتھرٹن روڈ کے بس سٹاپ پر کھڑےشخص کو گھسیٹ کر زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور فوری طور پر وہاں سے غائب ہو گیا۔ یہ واقعہ بدھ 17 جنوری کو اس وقت پیش آیا ۔
جب وہ شخص ایتھرٹن روڈ، ہندلے کے ایک بس اسٹاپ پر صبح ساڑھے سات بجے بس کے انتظار میں تھا کہ دوسری سمت سے آنے والی گاڑی بس سٹاپ کے سامنے آ کر رکی اور اس سے نکلنے والے ڈرائیور نے کھڑےہوئے شخص کو زبردستی گھسیٹ کر گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس کے قریب کھڑی گاڑی سے ایک دوسرا شخص نکلا جو یہ سب کچھ دیکھ رہا تھا جوں ہی اس کی نظر جب دوسری گاڑی کے ڈرائیور پر پڑی تب تک وہ اس شخص کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر وہاں سے تیزی کے ساتھ گاڑی کو نکال کر لے گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گاڑی وہاں سے کسیل رائز کی طرف جاتی دکھائی دی ہے جس پر گریٹر مانچسٹر پولیس نے عینی شاہدین کے علاوہ اس ایریا کی کمیونٹی سے اپیل کی کہ اگر کوئی اس وقوعہ کے بارے میں جانتا ہو تو وہ پولیس کے ساتھ رابطہ کرے تاکہ مذکورہ شخص کے متعلق پتہ چلایا جا سکے کہ وہ کون ہے اور اس کے ساتھ ایسا کیوں کیا گیا ہے تاکہ اس کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔
پولیس کو اپنے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وہ ایک ایسے شخص سے بات کرنا چاہتے ہیں جو ایتھلیٹک بنا ہوا، چھوٹے بال بظاہر اوپر ہلکے رنگے اور سرمئی یا گہرے رنگ کی گاڑی چلا رہا تھا۔
Comments are closed.