برمنگھم میں چاقو زنی کا شکار نوجوان کی حسام علی کے نام سے شناخت

74

برمنگھم: برمنگھم میں اختتام ہفتہ پر قتل ہونے والے نوجوان کی محمد حسام علی کے نام سے شناخت ہوگئی۔ ویسٹ مڈ لینڈز پولیس اور برطانوی میڈیا کے مطابق 17سالہ محمد حسام علی کو برمنگھم سٹی سینٹر میں چاقو مار کر قتل کیا گیا تھا۔

برٹش میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وکٹوریہ اسکوائر پر پیش آنے والی اس واردات کے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ حسام کو غلط شناخت کے سبب قتل کیا گیا۔ پولیس سرگرمی سے قاتل کو تلاش کررہی ہے اور موقع پر موجود افراد سے واردات کے حوالے سے رابطہ کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

واقعہ کے حوالے سے برمنگھم میں گہری تشویش پائی جاتی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے فرانزک ٹیسٹ لینے کیلئے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے ،اس کے علاوہ پولیس جائے وقوعہ پرآنے جانے والےلوگوں سے اور گردو نواح میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے معلومات جمع کر رہی ہے۔

Comments are closed.