برطانیہ نے لوٹے گئے نوادرات بطور قرض گھانا کو واپس کر دیئے

68

لندن:برطانیہ نے گھانا سے 100 سال سے زائد عرصے قبل لوٹے گئے نوادارت بطور قرض واپس کر دیئے ہیں۔برطانیہ کے 2بڑے قومی عجائب گھروں کی جانب سے گھانا سے لوٹ کر لائے گئے نوادرات قرض کے طور پر واپس کر رہے ہیں۔

برٹش میوزیم اور وکٹوریا اینڈ البرٹ میوزیم کی جانب سے 32طلائی نوادرات گھانا کو قرض کے طور پر لوٹانے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ان میں سے بیشتر نوادرات ڈیڑھ سو برس پہلے گھانا سے برطانیہ منتقل کیے گئے تھے وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم کی جانب سے 17جبکہ برٹش میوزیم کی جانب سے 15نوادرات 3سالہ قرض پروگرام کے تحت گھانا منتقل کیے جائیں گے۔

البتہ معاہدے میں نوادرات کے قرض پروگرام کے دورانیے میں اضافے کا آپشن بھی رکھا گیا ہے۔یہ نوادرات 19ویں صدی میں برطانیہ اور گھانا کی درمیان ہونے والی جنگوں کے دوران لوٹے گئے تھے۔ان نوادرات میں طلائی زیورات، تلوار اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

Comments are closed.