لندن: پولیس فائرنگ سے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک

68

لندن:مسلح پولیس نے جنوب مشرقی لندن کےعلاقے سرے کوئیز کے ایک گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے اور وہاں مقیم افراد کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دینے والا 30سالہ شخص تیر کمان سے لیس تھا۔

پولیس کو سرے کوئیز میں صبح 5 بجے طلب کیا گیا تھا۔ پولیس کی گولی سے زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس مرنے والے شخص کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ گھر میں موجود دو افراد بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

پڑوسیوں نے اس واقعہ کو ناقابل یقین قرار دیاہے۔ ایک پڑوسی کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ خاصہ پرامن ہے اور یہاں گولی مار کر کسی کو ہلاک کر دینا کسی صدمہ سے کم نہیں۔ دی انڈی پینڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ نے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

برطانیہ میں مسلح پولیس کی طرف سے کسی کو ہلاک کرنے کا واقعہ کبھی کبھار ہی پیش آتا ہے۔ گزشتہ برس صرف ایک شخص کو گولی ماری گئی تھی۔

Comments are closed.