برطانیہ: مختلف مقامات پر چند دن میں 8 انچ تک برفباری کی پیشگوئی

64

لندن:محکمہ موسمیات نے برطانیہ کے مختلف مقامات پر آنے والے چند یوم کے دوران 8انچ تک برفباری کی پیش گوئی کر دی ۔ برفانی حالات کی وجہ سے زیادہ متاثرہ کمیونٹیز کو بجلی کی کٹوتی، سفری مشکلات اور منقطع ہونے کا سامنا ہوسکتاہے ۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جیسے جیسے ہفتہ گزرے گا درجہ حرارت میں کمی آئے گی، پیلے رنگ کی برف کی وارننگ جن علاقوں کیلئے جاری کی گئی ہے ان میں ویلز کے ساتھ ساتھ شمالی اور وسطی انگلینڈ کا بیشتر حصہ شامل ہے۔

فروری کے اوائل میں 7سینٹی گریڈ (45F) کے اوسط درجہ حرارت سے تقریباً دگنا درجہ حرارت ریکارڈ کیے جانے کے بعد صرف ایک ہفتے میں برف کی 250 میل لمبی دیوار دیکھی جا سکتی ہے۔

وارننگ جمعرات کی صبح 6 بجے سے جمعہ کی صبح 6 بجے تک جاری رہے گی جو کمبریا اور سکاٹش بارڈر سے لے کر نوٹنگھم تک اور انگلینڈ کے بیشتر مڈلینڈز تک کیلئے ہوگی، تمام شمالی اور وسطی ویلز بشمول جزیرہ انگلیسی وارننگ میں شامل ہے ۔

Comments are closed.