امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری،مسلح مظاہروں کا خطرہ بڑھ گیا

0 220

واشنگٹن:نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مسلح مظاہروں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے واشنگٹن میں مزید نیشنل گارڈز تعینات کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل گارڈز نے شہر کی اہم سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن کی بدھ کو ہونے والی تقریب حلف برداری سے قبل واشنگٹن ڈی سی کا اکثر حصہ لاک ڈاؤن میں ہوگا، سیکریٹ سروس کی درخواست پر پہلے ہی نیشنل مال بھی بند ہے۔

خیبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے اپنی صدارت کے پہلے دن درجنوں ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.