لندن : ایسٹ مڈلینڈز سروس کی ایک مسافر ٹرین منگل کی شام تھیٹ فورڈ اور ہارلنگ کے درمیان ایک بڑے درخت سے ٹکراکر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوگیا۔ ٹرین ناروچ جارہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس، ایمبولنس اور فائر سروس کو 21:15 بجے کے قریب جائے حادثہ پر طلب کیا گیا۔
نیشنل ریل سروس کا کہنا ہے کہ آمدورفت میں دشواری دن کے آخر تک رہے گی اور مسافر یہ روٹ استعمال نہیں کرسکیں گے۔ منگل کی رات پولیس نے X پر پوسٹ کیا کہ اس حادثے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا تھا، ایمبولنس کے ساتھیوں نے اس کی مرہم پٹی کردی اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔ فائر سروس بھی موقع پر موجود تھی۔
نیٹ ورک ریل نے مسافروں کو منزل پر پہنچانے کیلئے متبادل انتظامات کئے۔ ایسٹ مڈلینڈز ریلوے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیورپول لائم اسٹریٹ سے ناروچ جانے ٹرین تھیٹ فورڈ اسٹیشن کے قریب ایک درخت سے ٹکرا گئی، جس سے ٹرین کی کچھ بوگیاں الٹ گئیں۔
ٹرین کو اٹھا دیا گیا ہے اور ٹرین کے عملے کے ارکان اور مسافر وں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا، حادثے کے نتیجے میں ٹریک کو کچھ نقصان پہنچا، جس کا اندازہ ٹرین کی روانگی کے بعد لگایا جاسکے گا۔ فی الوقت بدھ سے قبل ایلی سے ناروچ تک کیلئے کوئی سروس چلائے جانے کی کوئی امید نہیں ہے، ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے، نیٹ ورک ریل کے انجینئر وں نے رات بھر سائیٹ پر کام کیا اور بدھ کو بھی موقع پر موجود تھے۔
Comments are closed.