برطانیہ:محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور درجہ حرارت گرنے کی پیشگوئی کردی

60

لندن:برطانوی محکمہ موسمیات نے تیز ترین دھوپ کے بعد کل سے مزید بارشوں اور درجہ حرارت گرنے کی پیشگوئی کر دی۔ میٹ آفس نے ملک کے ان حصوں کی جہاں بارشیں ہوںگی، کی نشاندہی کر دی ہے۔ میٹ آفس کے مطابق انگلینڈ کے جنوب مغرب سے دن کے اوقات میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے جو بڑھتا ہوا دیگر حصوں تک پھیل جائے گا۔

اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں دن بھر وقفے وقفے سے بارشیں ہوں گی، پورے ملک میں ہلکی اور ہیوی بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔منگل کا درجہ حرارت برطانیہ کے بیشتر حصوں میں بمشکل دوہرے ہندسوں سے اوپر جانے والا ہے شمالی اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت 0C (32F) تک سرد ہو سکتا ہے۔

میٹ آفس کے مطابق بارش کا موسم آج بھر میں برطانیہ کی طرف بڑھنے والے کم دباؤ کے علاقے کی وجہ سے ہے جو بارش کے بادلوں کو اپنے ساتھ لے کر جا رہا ہے جمعہ تک ملک بھر میں بارش کی پیشن گوئی کے ساتھ ہفتے کے باقی حصوں میں مرطوب موسم جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جہاں بارشیں صاف ہونا شروع ہو جائے گی۔

تاہم ابھی اپنی برساتی یا چھتری ساتھ رکھیں یا نہ مگر اگلے ہفتے ضرورت پڑ سکتی ہے کیونکہ اگلے ہفتے برطانیہ میں مزید بارشیں ہونگی انگلینڈ کے جنوب میں معمول سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہوگی کیونکہ وہاںبارش کے ساتھ دھند کا بھی امکان ہے جس سے درجہ حرارت گر جائیگاہفتے کے آخر تک درجہ حرارت بڑھے گا اور جمعہ لندن 13C (55.4F) جتنا گرم ہو سکتا ہے ۔

Comments are closed.