آسٹریلوی وزیراعظم نے اپنی دوست سے منگنی کرلی

51

سڈنی:آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اپنی دوست جوڈی ہیڈن سے منگنی کرلی۔

میڈیا کے مطابق 60 سالہ انتھونی البانیز اور 45سالہ جوڈی ہیڈن چار سال سے اکٹھے رہ رہے تھے جنہوں نے گزشتہ روز باقاعدہ اپنی منگنی کا اعلان کیا۔

انتھونی البانی نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کینبرا لاج میں ایک انگوٹھی کے ساتھ جوڈی ہیڈن کو شادی کی پیشکش کی۔

انتھونی البانیز پہلے آسٹریلوی رہنما ہیں جنہوں نے وزیراعظم آفس میں رہتے ہوئے منگنی کی ہے، وہ اور جوڈی ہیڈن 2020 میں ایک بزنس ڈنر پر ملے تھے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نیو ساؤتھ ویلز کی سابق نائب وزیر اعظم کارمل ٹیبٹ سے شادی کے 19 سال بعد 2019 میں الگ ہو گئے تھے، دونوں کا ایک بیٹا ناتھن البانیز ہے جس کی عمر 23 برس ہے۔

Comments are closed.