لندن : کونسلوں نے سڑکوں کو محفوظ بنانے کیلئے پورے انگلینڈ میں سڑک کے کنارے پارکنگ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کرائی گئی سٹڈی میں کہا گیا تھا کہ سڑکوں گاڑیوں کی پارکنگ کے سبب وہیل چیئر استعمال کرنے والے لوگوں، معمر افراد اور والدین کو گاڑیوں کے پاس سے گزرنے میں خطرات کا سامنا ہوتا ہے۔ گاڑیوں کی پارکنگ سے سڑک کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور اس کی مرمت پر بھاری اخراجات آتے ہیں۔
سٹڈی میں سفارش کی گئی ہے کہ پورے انگلینڈ میں پابندی عائد کی جائے اور حکومت اس وعدے کا اعادہ کرے کہ پیدل چلنے اور وہیل چیئر کے چلنے کی جگہ دی جائے۔ لندن انگلینڈ میں واحد شہر ہے کہ جہاں پارکنگ پر پابندی ہے۔ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نومبر 2020 میں پورے ملک میں کونسلوں کو سڑکوں پر پارکنگ پر پابندی لگانے کا اختیار دینے پر مشاورت کررہا تھا لیکن اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ رولز میں تبدیلی کی کافی عرصے سے ضرورت محسوس کی جارہی ہے اور اس سے کونسلوں کو معمر افراد اور زخمی اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے کا موقع ملے گا۔ ایل جی اے کے ٹرانسپورٹ کی ترجمان ڈیرن روڈویل کا کہنا ہے کہ پیدل چلنے والوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات میں سب سے زیادہ شکایات پیدل چلنے والے لوگوں کی طرف سے موصول ہوئی ہیں۔ لندن سے باہر کی کونسلوں کے اس مسئلے کو حل کرنے کے اختیارات نہیں ہیں۔
آر اے سی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی 2030 تک فٹ پاتھوں کو ہر ایک کیلئے کھلا رکھنے اور شہروں کو محفوظ رکھنے کیلئے ٹاؤنز اور شہروں کے سفر کو نصف کرنے کے حوالے سے خواہش پوری کرنی ہے تو کونسلوں کو لندن جیسے ہی اختیارات دینا ہوں گے۔ RAC کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر لوکل گورنمنٹ کو اختیارات دے دیئے جائیں تو یہ مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے یکدم سے پابندی عائد کرنے کے بجائے لوکل حکومتیں تمام سڑکوں کا سروے کرائیں تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ کہاں مرمت کی ضرورت ہے اور کہاں گاڑیاں کھڑی کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
سکاٹ لینڈ کی ایڈنبرا کونسل نے سب سے پہلے 29 جنوری کو پورے ایڈنبرا میں پارکنگ پر پابندی لگائی تھی۔ گلاسگو کونسل نے کہا تھا کہ وہ بھی مستقبل قریب میں یہ پابندیاں لگانا شروع کریں گے۔ ویلز کی حکومت اسی سال سڑکوں پر پارکنگ پر پابندی کیلئے مشاورت شروع کریں گے۔ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ہر ایک سڑکوں پر چلنے پھرنے کی آزادی ہونی چاہئے، اگرچہ لوکل حکام کو لوکل ریگولیشن کے تحت سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرنے پر پابندی لگانے کا اختیار ہے لیکن ہم ان قوانین پر عمل کرنے کیلئے مشاورت کررہے ہیں۔
Comments are closed.