زمین سرکنے کی مرمت کے سبب لندن، بوسٹن، برمنگم ریل روٹ بند ہوگیا

49

لندن :زمین سرکنے کی مرمت کے سبب لندن ،بوسٹن، برمنگم ریل روٹ بند ہوگیاجس کی وجہ سے اس روٹ پر سفر کرنے والے والے ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ نیٹ ورک ریل کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے کوونٹری اور رگبی کے درمیان کا حصہ بند ہوگیا تھا۔

اس بندش کی وجہ سے ایونٹی ویسٹ کوسٹ اور لندن نارتھ ویسٹرن ریلوے سروسز متاثر ہوئی تھیں جس کی وجہ سے بعض مسافروں کو کئی کئی گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ اتوار کو زمین سرکنے کے اس واقعے کے بعد نیٹ ورک نے ریل پیر کی رات مرمت کا کام شروع کرنے کیلئے دونوں جانب سے راستے بند کردئے تھے۔

اب منگل تک یہ راستہ کھلنے کا کوئی امکان نہیں ہے، نیٹ ورک ریل کے انجینئر دریا کے کنارے سے گھاس وغیرہ ہٹارہے ہیں تاکہ رگبی کے قریب جہاں سے زمین سرکی ہے وہاں تک پہنچنا ممکن ہوسکے۔اب ٹریک کی چیکنگ سے قبل مٹی ہٹانے کا فیصلہ کیاگیاتاکہ سروس بحال کی جاسکے۔

ریلوے نیٹ ورک کا کہناہے کہ کام کو بحفاظت انجام دینے کیلئے ہم نے پیر کو رات بھر اور منگل کی صبح دونوں لائنیں بند رکھیں، ہماری ٹیم ٹرینوں کی آمدورفت جلد از جلد بحال کرنے کیلئے شب وروز کام کررہی ہے ہم مسافروں کو پیش آنے والی اس زحمت پر معذرت خواہ ہیں۔

لندن نارتھ ویسٹرن ریلوے کے کسٹمر ایکسپرینس ڈائریکٹر جونی وائس مین کا کہناہے اس اہم حفاظتی کام کی انجام دہی کے دوران ہمارے کسٹمر ز نے جس صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا ہم اس پر ان کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔گزشتہ ،مہینے بکسٹر کے نزدیک زمین سرک جانے کی وجہ سے لندن میری لیبون اور برمنگھم مور اسٹریٹ اور آکسفورڈ کے درمیان مین لائن بند کرنا پڑی تھی ۔

Comments are closed.