لندن:سرکاری اعدادوشمار کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کی شرح سست ،لیکن اب بھی قیمتوں میں اضافے کے مقابلے میں زیادہ ہے. قومی شماریات دفتر کے مطابق بونس کے علاوہ گزشتہ سال کے آخری 3ماہ کے دوران اس سے پہلے والے سال کے مقابلے میں تنخواہوں میں اضافے کی شرح6.2 فیصد تھی،اگر قیمتوں میں اضافے کا بھی حساب کرلیاجائے تو بھی اس کے مقابلے میں تنخواہوں میں اضافے کی شرح 1.9 فیصد زیادہ تھی لیکن واچ ڈاگ کا کہناہے کہ وہ جاب مارکیٹ ڈیٹا کے درست ہونے کی ضمانت نہیں دے سکتا۔
قومی شماریات دفتر فی الوقت ملازمتوں سے متعلق معلومات جمع کرنے کے طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کررہاہے لیکن ستمبر سے قبل مکمل طورپر ایسا نہیں ہوسکے گا ،بینک آف انگلینڈ کے گورنر کا کہناہے کہ بیروزگاری کی شرح کا اندازہ لگانے کیلئے قومی شماریات دفتر کے اعداد ہیں بینک کا واحد ذریعہ ہیں۔اس لئے اس کے قابل اعتماد نہ ہونے کی وجہ پالیسی سازوں کو اگلے مہینوں کے دوران سود کی شرح کاتعین کرنے میں چیلنجز کا سامنا کرناہو گا۔
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں تنخواہوں میں اضافے کی شرح 6.6 فیصد سے کم ہوکر 6.2فیصد رہ گئی لیکن یہ بھی ماہرین اقتصادیات کی توقعات سے کچھ زیادہ تھی۔اعدادوشمار کے مطابق جنوری تک سہہ ماہی کے دوران مسلسل 19 ویں مرتبہ ملازمتوں کے مواقع میں کمی ہوئی ہے تاہم اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ ملازمتوں کے مواقع میں کمی کی شرح کم رہے گی قومی شماریات دفتر کے ڈائریکٹر اکنامک کا کہنا ہے کہ بیروزگاری کی موجودہ شرح سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاب مارکیٹ مستحکم رہے گی۔
گزشتہ ماہ کی آخری سہہ ماہی کے دوران پورے برطانیہ میں بیروزگاری کی شرح3.9 فیصد سےکم ہوکر سے کم ہوکر 3.8فیصد رہ گئی۔چانسلر جیرمی ہنٹ کا کہناہے کہ یہ اچھی خبر ہے کہ تنخواہیں مسلسل چھٹے ماہ بھی زیادہ رہیں اور بیروزگاری کی شرح کم رہی انھوں نے کہا کہ ہماری طرف سے ٹیکسوں میں کٹوتی کا منصوبہ لوگوں کو کام پر واپس لانے کے منصوبے کا حصہ ہے تاکہ معیشت ترقی کرسکےلیکن ہمیں اس پر قائم رہناہوگا ۔
دوسری جانب McKeown کا کہناہے کہ نئے اعدادوشمار سے ظاہرہوتاہے کہ بڑی تعداد میں لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ بیمار ہیں اور کام پر واپس نہیں جاسکتے یا یہ کہ وہ نئی ملازمت تلاش کررہے ہیں۔لیبر پارٹی کے ورک اور پنشن کے شیڈو وزیر لز کینڈل کا کہناہے کہ طویل المیعاد بیماریوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کے کام نہ کرنے ٹیکس دہندگان کو اربوں پونڈ کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہاہے ،انھوں نے کہا کہ لیبر پارٹی این ایچ ایس کی انتظار کی فہرست میں کمی کرکے کام نہ کرسکنے کی بنیادی وجہ کا خاتمہ کرے گی۔
Comments are closed.