برسٹل میں چھرے کے وار سے نوجوان ہلاک، 2 ملزمان گرفتار

66

لندن: برسٹل میں چھرا کے وار سے حملہ نوجوان کی موت واقع ہو گئی ۔ برسٹل ۔16 سالہ لڑکے کو چاقو کے وار سے قتل کرنے کے الزام میں پویس نے دو 15 سالہ لڑکوں کو گرفتار کرلیا ۔ میڈیا کے مطابق برسٹل کے راونسلے پارک میں ماسک پہنے دو افراد نے نوجوان پر چھروں سےحملہ کیا۔

متاثرہ شخص سٹیپلٹن روڈ پر بھاگا، اور ویسٹ سٹریٹ، اولڈ مارکیٹ میں گر گیا، اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔مقتول کی باضابطہ شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے، ایون اور سمرسیٹ پولیس (اے ایس پی) نے کہا کہ اس کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کے روز برسٹل میں ایک 16 سالہ نوجوان کو چاقو سے وار کرنے کے سلسلے میں دو 15 سالہ لڑکوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔شہر کے سینٹ فلپس کے علاقے راونسلے پارک میں ماسک پہنے دو افراد کی جانب سے نوجوان پر حملہ کرنے کے بعد قتل کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا، جو سائیکلوں پر جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے تھے، یہ پہلے بتایا گیا تھا۔

پولیس فورس کے برسٹل کمانڈر سپرنٹ مارک رنکریس نے جمعرات کی شام کہا کہ "کل کے واقعے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔”آج شام، دو 15 سالہ لڑکوں کو تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں پولیس کی تحویل میں لے جایا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

"یہ قتل شہر کے نول ویسٹ علاقے میں 15 سالہ میسن رِسٹ اور 16 سالہ میکس ڈکسن کی چاقو کے وار کے بعد ہلاک ہونے کے چند ہفتوں بعد ہوا ہے۔پویس ترجمان نے کہا کہہم جانتے ہیں کہ یہ واقعات ہماری کمیونٹیز میں تشویش کا باعث بن رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم نے نوجوانوں میں سنگین تشدد سے نمٹنے کے لیے ایک آپریشن شروع کیا ہے۔

Comments are closed.