لندن :محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بدھ کو شدید بارشوں سے برطانیہ کے بعض علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔ ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ اور ویلز کیلئے نصف شب سے دوسرے دن دوپہر تک کیلئے بارش کی یلو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ گھروں اور دکانوں پانی داخل ہوسکتا ہے اور آمدورفت میں خلل پڑسکتا ہے اوربجلی کی فراہمی اور دوسری سروسز بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔ طویل سفر کیلئے بس اور ٹرین سروسز بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ماہر کا کہنا ہے کہ متعدد مقامات پر زمین بہت زیادہ گیلی ہوجانے کے سبب بارش باعث تشویش بھی ہوسکتی ہے اور اس سے بعض مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، اسی لئے وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 11 سے 13 درجہ سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ نارتھ اٹلانٹک کی ہوائیں بارش برسانے والے بادلوں کو اڑالے جائیں گی۔ قبل ازیں اس ہفتے کے دوران پیر کی رات کو موسم خشک اور ابر آلود تھا جبکہ منگل کو دن بھر ساؤتھ ایسٹ کی جانب بارش ہوتی رہی۔
Comments are closed.