شاہ چارلس سوم کی تصویر والے نوٹ جون میں جاری ہونگے

73

لندن:برطانوی شاہ چارلس سوم کی تصویر والے کرنسی نوٹ برطانیہ میں 5جون کو جاری ہوں گے۔ لندن سے میڈیا کے مطابق 5، 10، 20 اور 50پاؤنڈ کے نوٹوں پر شاہ چارلس کی تصویر ہوگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر والے نوٹ بھی قابل استعمال رہیں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس سوم اور ملکہ کی تصاویر والے نوٹ قابل استعمال ہوں گے۔

میڈیا نے بینک آف انگلینڈ کے حوالے سے بتایا کہ نوٹوں کے نئے راؤنڈ صرف طلب پورا کرنے کیلئے چھاپے جائیں گے۔

Comments are closed.