ٹیوب ورکرز نے تنخواہوں میں 11 فیصد اضافے کی پیشکش قبول کرلی

60

لندن:ٹرانپورٹ ورکرز کی تمائندگی کی دعویدارٹریڈیونینز نے ٹیوب ورکرز کی تنخواہوں میں 11 فیصد اضافے کی پیشکش قبول کرلی۔

لندن ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر کسٹمر آپریشنز برائے لندن انڈر گراؤنڈ نک ڈینٹ نے کہا کہ یونائیٹ سمیت 4یونینز کے ساتھ معاہدے کی تکمیل ایک اچھی خبر ہے ، یونائیٹ یونین کا کہناہے کہ ورکرز کی بھاری اکثریت نے نظرثانی شدہ تنخواہ کی پیشکش کو قبول کرلیا ہے، لیکن ابھی لندن ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے بہت سے مسائل حل ہونا باقی ہیں ۔

لندن ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے کہا کہ تنخواہ میں 5 فیصد اضافہ ایک سال کیلئے ہے ۔جس کیلئے لندن کے میئر نے کم اجرت والے ملازمین کی اجرتوں میں زیادہ اضافہ کرنے کیلئے اضافی فنڈ فراہم کئے۔اجرتوں میں اضافے کیلئے مذاکرات میں نیشنل ریل یونین ،میری ٹائم اور ٹراسپورٹ ورکرز ، لوکو موٹیو انجینئرز اور فائر مین ایسوسی ایٹیڈ سوسائیٹی ،ٹرانسپورٹ سیلریڈ اسٹاف ایسوسی ایشن ،لندن انڈر گراؤنڈ کی کل وقتی انجینئرز کی یونین اسلاف شامل تھی۔

اسلاف کا کہناہے کہ یہ ایک اچھی بات ہے کہ 2023کی تنخواہوں کے مذاکرات کامیاب ہوئے اور اب یونین اگلے چند ہفتوں کے دوران رواں سال کے دوران تنخواہوں میں بہتری کے مطالبات پیش کرے گی۔ انھوں نے کہاکہ ٹی ایف ایل نیٹ ورک کے دیگر شعبو ں کے تنازعات اپنی جگہ موجود ہیں جن کے نتیجے میں اوورگراؤنڈ میں مجوزہ ہڑتال کا آپشن شامل ہے۔

لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ مجھے یہ سن کر خوشی ہوئی کہ ٹیوب ورکرز کے ساتھ تنخواہوں کے مسئلے پر معاہدہ ہوگیا۔یہ اچھی خبر اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ مذاکرات کے ذریعے سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں یونائیٹ کے ریجنل سیکریٹری او ڈینل نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک اہم قدم ہے لیکن مسئلے کے حل سے ہم ابھی بہت دور ہیں۔

Comments are closed.