لندن:سائوتھ لندن کے علاقے کلے فام میں پولیس کی جانب سے موپیڈ رائیڈر کے تعاقب کے دوران پولیس کے بیان کے مطابق موپیڈ رائیڈر کی مبینہ فائرنگ سے شاٹ گن کے چھرے لگنے سے 2افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک تیسرا شخص بھی مبینہ طور پر شام5بجے سے پہلے ایک موپیڈ رائیڈر کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جبکہ موپیڈ سوار فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دونوں مشتبہ موپیڈ سوار فرار ہوگئے، لندن ایمبولینس نے دونوں زخمیوں کو ٹراما سینٹر پہنچایا جبکہ تیسرے فرد کو ہسپتال پہنچایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے واردات سے ایک بندوق برآمد کرلی گئی ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ وہ ایک پب میں تھا، جہاں اس نے فائرنگ کی آواز سنی، جس کے بعد دوسری مرتبہ کی گئی فائرنگ کے چھرے پب کی کھڑکی پر آکر لگے۔ میں نے ایک شخص کو دوڑتے ہوئے دیکھا اور پولیس اس کا تیزی سے تعاقب کررہی تھی۔ اس کے بعد میں پب کے اندر گیا تو ایک لڑکی کی پشت سے خون پیروں کی جانب بہہ رہا تھا۔
اس نے ایک پولیس افسر سے کہا کہ طبی عملے کو بلا کر خاتون کی مدد کریں، خاتون بہت پرسکون لیکن خوفزدہ تھی۔ گواہ کا کہنا ہے کہ ایک ہی گولی سے 2 افراد زخمی ہوئے، ایک زخمی ہونے والی خاتون کھڑکی کے سامنے بیٹھی تھی اور گولی اس کے سر کے کنارے پر لگی جبکہ دوسرا فرد شراب خانے کے سامنے کھڑا تھا۔ اس نے کہا کہ اگر خاتون اس کے قریب خالی کرسی پر بیٹھی ہوتی تو اس کا پورا چہرہ زخمی ہوجاتا۔
قریب ہی دکان میں کام کرنے والے ایک باربر نے بتایا کہ شام 5 بجے سے پہلے میں دکان میں تھا، میں سڑک پر گولی چلنے کی آواز سنی، یہ ہمارے بہت قریب کی جگہ تھی، اس لئے ہم سب خوفزدہ ہوگئے۔ اس کے بعد ہمیں چاروں طرف پولیس نظر آئی، جس نے پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور علاقے میں فارنسک ٹیمیں بھی کام کرتی نظر آئیں۔
Comments are closed.