برطانوی یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی انڈر گریجویٹ طلباء کی تعداد میں مسلسل دوسرے سال اضافہ

80

لندن:برطانوی یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ کورسز کے لئے درخواست دینے والے بین الاقوامی طلباء کی تعداد میں مسلسل دوسرے سال اضافہ ہوا ہے۔ نئے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بیرون برطانیہ کے 115730طلبا نے ستمبر میں شروع ہونے والے تعلیمی سال کے لئے درخواست دی، جو پچھلے سال 114910درخواستوں سے زیادہ ہے۔ یہ اضافہ مائیگریشن کم کرنے میں مدد کے لئے سخت حکومتی قوانین کے باوجود ہوا ہے اور یہ ان الزامات کے بعد ہوا کہ یونیورسٹیوں نے بیرون ملک مقیم طلباء کی بھرتی کا معیار کم کر دیا ہے، جہاں ان سے برطانیہ کے طلباء سے کہیں زیادہ فیس وصول کی جا سکتی ہے۔ ان دعوؤں نے داخلے کے عمل کے جائزے کو جنم دیا ہے۔

بین الاقوامی درخواست دہندگان کی تعداد کوویڈ وبائی مرض سے پہلے 116110کی بلندی سے نیچے ہے۔ اگلے دو برسوں میں تعداد میں کمی آئی، جب بین الاقوامی سفر پر پابندی تھی لیکن اس کے بعد سے پھر بحالی ہو رہی ہے۔ یونیورسٹیز اینڈ کالجز ایڈمیشن سروسز (یوکاس) کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر جو سیکسٹن نے کہا کہ بین الاقوامی طلباء کی درخواستوں میں اضافہ ممکنہ گھریلو طلباء کے لئے تشویش کا باعث نہیں ہونا چاہئے کیونکہ حالیہ برسوں میں برطانیہ کی درخواستوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ میں زیادہ تر بین الاقوامی طلباء پوسٹ گریجویٹ کورسز کا مطالعہ کرتے ہیں، جیسے کہ ماسٹر ڈگری لیکن وہ نئے یوکاس ڈیٹا میں ظاہر نہیں ہوتے ہیں۔

یونیورسٹیز یو کے چیف ایگزیکٹیو ویوین اسٹرن نے، جو کہ 142 اعلیٰ تعلیم کے اداروں کی نمائندگی کرتے ہیں، نے بی بی سی ریڈیو 4 کے ٹوڈے پروگرام کو بتایا کہ اعداد و شمار مکمل طور پر جامع نہیں تھے اور یونیورسٹیوں کو خدشہ تھا کہ بین الاقوامی طلباء کی مجموعی تعداد اب بھی گر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال درخواستیں بڑھنے کے باوجود، اصل میں ہم نے اندراج میں کافی نمایاں کمی دیکھی۔ یہ صورت حال غیر مستحکم ہے اور یہ یونیورسٹیوں کے لئے بہت برا ہے کیونکہ انہیں ملکی تعلیم کے لئے فنڈز فراہم کرنے کے لئے بین الاقوامی طلبہ کی ضرورت ہے۔ نمبروں میں مستقبل میں کسی بھی کمی کے اثر کے بارے میں پوچھے جانے پر محترمہ اسٹرن نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ یونیورسٹیوں کے لئے مقامی طلباء کو جگہیں فراہم کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

برطانیہ میں ایک طالب علم انڈرگریجویٹ ٹیوشن کے ایک سال کے لئے سب سے زیادہ 9250 پاؤنڈز ادا کرے گا، صحیح رقم اس بات پر منحصر ہے کہ وہ کہاں رہتے ہیں لیکن بین الاقوامی طلباء انڈرگریجویٹ کورسز کیلئے سالانہ 38000پاؤنڈز اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کیلئے 30000سالانہ ادا کرتے ہیں۔ انگلینڈ میں ٹیوشن فیس کی حد 2012 کے بعد سے صرف ایک بار بڑھی ہے جوکہ9000سے 9250 پاؤنڈز سالانہ تک ہے۔ رسل گروپ، جو 24ممتاز یونیورسٹیوں کی نمائندگی کرتا ہے، طلباء کے قرضوں اور سرکاری تدریسی گرانٹس کی قدر میں کمی کا تخمینہ لگاتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ یونیورسٹیاں فی گھریلو انڈر گریجویٹ طالبعلم 2500پاؤنڈز کی کمی کو پورا کر رہی ہیں ہائر ایجوکیشن اسٹیٹسٹکس ایجنسی کا ڈیٹا، جو انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز دونوں کی نمائندگی کرتا ہے، تجویز کرتا ہے کہ بین الاقوامی طلباء کے اندراج کی تعداد 2017-18کے تعلیمی سال میں 469,160سے بڑھ کر 2021-22میں 679970ہوگئی۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ مائیگریشن ریسرچ کے مطابق پوسٹ گریجویٹ ڈگریوں کے لئے درخواستوں کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے، نہ کہ انڈرگریجویٹ کورسز، جو برطانیہ میں بہت سے 18سال کی عمر کے افراد پڑھتے ہیں۔

تاہم اس سال نئے قوانین، جن کا مقصد مائیگریشن کو روکنا ہے، اس کا مطلب ہے کہ بین الاقوامی طلباء اپنے خاندان کے افراد کو مزید اپنے ساتھ نہیں لا سکتے جب تک کہ وہ تحقیقی کورسز پر نہ ہوں یا حکومت کی طرف سے مالی امداد سے چلنے والے اسکالرشپ نہ ہوں۔ محترمہ اسٹرن نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ امریکہ اور آسٹریلیا جیسے ممالک کی یونیورسٹیوں کے مقابلے اور برطانیہ کی حکومت کی بیان بازی نے یونیورسٹیوں کے لئے ایک مسئلہ کھڑا کر دیا۔ انہوں نے زور دیا ہے کہ یونیورسٹیاں برطانیہ کے طلباء کو پڑھانے اور تحقیق پر نقصان پہنچاتی ہیں۔ بین الاقوامی طلباء سے حاصل ہونے والی آمدنی اب کوئی اضافی چیز فراہم نہیں کر رہی ہے، جو ہمیں اس سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دیتی ہے، جو ہم صرف گھریلو ذرائع آمدن کے ساتھ کر سکیں گے۔

گزشتہ ہفتے برٹش کونسل کی ایک رپورٹ میں تجویز کیا گیا تھا کہ بین الاقوامی طلباء کی تعداد میں کوویڈ کے بعد کی تیزی اس سال ختم ہو جائے گی کیونکہ مائیگریشن کے خلاف بڑھتے ہوئے سیاسی دباؤ اور برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کی بڑھتی ہوئی لاگت اس کے لئے مزاحم ہوگی۔ یونیورسٹیوں کے مالیات پر دباؤ کے آثار پہلے ہی واضح ہیں، حال ہی میں کئی یونیورسٹیوں میں نوکریوں میں کٹوتیوں کا اعلان کیا گیا ہے، بشمول ایبرڈین یونیورسٹی، جس میں کہا گیا ہے کہ اسے سنگین مالی چیلنجوں کا سامنا ہے اور اسٹافورڈ شائر یونیورسٹی نے اندرون و بیرون ملک طلباء کی بھرتی کی ایک ہنگامہ خیز مارکیٹ کا حوالہ دیا۔

Comments are closed.