برطانیہ میں دہشت گردانہ حملے کا خطرہ بڑھ رہا ہے، سیکورٹی حکام

68

لندن:سینئر سیکورٹی حکام نے ممبران پارلیمنٹ کو وارننگ دی ہے کہ برطانیہ میں دہشت گردی کے حملے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ میل آن سنڈے کے مطابق مشرقی وسطیٰ میں ہونے والی جنگ کے پس منظر میں برطانیہ میں بھی انتہاپسندانہ سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔

بریفنگ میں شامل ایک رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ صورتحال تشویشناک ہے ، نائن الیون حملے کے بعد خطرے کی سطح سب سے بلند ہے، دہشت گردی پر حکومت کے آزادانہ جائزہ لینے والے ادارے نےکہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ ہماری جمہوریت کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔

وزیراعظم رشی سوناک کا کہنا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کے افراد اور انتہا پسند اسلامسٹ دونوں ایک ہی انتہا پسند سکے کے دو رخ ہیں جو برطانیہ سے نفرت کرتے ہیں، یہ انتہا پسند ہمیں ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

برطانیہ میں کمیونٹی رہنمائوں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے زہر کو شکست دینے کے لئے متحد ہو جائیں۔ اس وقت برطانیہ میں دہشت گردی کے خطرے کا لیول کافی substantial سطح پر ہے ۔

Comments are closed.