لندن:فرانس سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کی برطانیہ آمد کا سلسلہ جاری ہے اور پیر کو اس حوالے سے مصروف ترین دن رہا جب401 افراد سمندر عبور کرکے غیر قانونی طور پر برطانیہ پہنچے۔
رواں برس 17 جنوری کو بھی 358 افراد برطانیہ پہنچے تھے، اکتوبر 2022 میں رشی سوناک کے وزیراعظم بننے کے بعد غیرقانونی طور پر آنے والوں کی تعدد 40 ہزار تک جاپہنچی ہے، رواں برس 2,983 غیرقانونی تارکین وطن کشتیوں کے ذریعے آ چکے ہیں۔
جب کہ وزیراعظم نے قوم سے جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک غیرقانونی طور پر آنے والوں کی تعداد کو کم کرنا بھی تھا گزشتہ برس اسی عرصہ کے دوران 2,953 افراد برطانیہ آئے تھے، شیڈو ہوم سیکرٹری یوویٹ کوپر نے کہا ہے کہ یہ وہ ہی وزیراعظم ہیں جنہوں نے غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کا وعدہ کیا تھا اور کہتے تھے کہ ان کی حکمت عملی کام کر رہی ہے۔
Comments are closed.