لندن :لندن اور سکاٹ لینڈکے درمیان نئی ریل سروس کے لئے گرین لائٹ دے دیا گیا۔ ریل ریگولیٹر آفس آف ریل اینڈ روڈ (او آر آر ) نے کہا کہ اس نے گرینڈ یونین ٹرینوں کی طرف سے جون 2025سے لندن ایسٹن اور سٹرلنگ شہر کے درمیان چار یومیہ واپسی کی سروسز چلانے کی درخواست کو منظوری دے دی ہے۔ یہ ٹرینیں گرین فالڈز، وہیفلیٹ، مدرویل، لاکربی، کارلیسیل، پریسٹن، کریوی، نونیاٹن، ملٹن کنیس سینٹرل اورلاربرٹ سے بھی کال کریں گی۔
یہ ایل این ای آر اور اوانتی ویسٹ کوسٹ جیسے کئی آپریٹرز کے لئے مزید مقابلہ فراہم کریں گی۔ او آر آر نے کہا کہ وہ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ گرینڈ یونین ٹرینوں کی طرف سے پیش کردہ منصوبہ مسافروں کی پسند میں اضافہ کرے گا اور نیٹ ورک پر موجودہ صلاحیت کا استعمال کرتے ہوئے لندن اور وسطی اور جنوبی اسکاٹ لینڈ کے درمیان براہ راست سفر کے آپشن میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ ریگولیٹر کی حکمت عملی، پالیسی اور اصلاحات کی ڈائریکٹر سٹیفنی ٹوبن نے کہا کہ ہمارا فیصلہ مسافروں کے لئے سروسز کو توسیع دینے اور برطانیہ کے ریلوے نیٹ ورک پر مسابقت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
نئی منزلوں کی سروسز والی مزید ٹرینیں فراہم کر کے کھلی رسائی کے آپریٹرز مسافروں کو ان کے سفر کی اصل اور قیمت میں زیادہ انتخاب کی پیشکش کرتے ہیں، جس سے ریل صارفین کے لئے بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ دسمبر 2022 میں او آر آر نے لندن پیڈنگٹن اور کارمارتھن کے درمیان ایک نئی سروس شروع کرنے کے لئے گرینڈ یونین ٹرینوں کی ایک درخواست کی منظوری دی۔آپریٹر نے کہا کہ جب اسے ٹرین فراہم کرنے والوں سے ممکنہ ترسیل کی تاریخیں موصول ہوں گی تو وہ اس روٹ کے لئے آغاز کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔
گرینڈ یونین ٹرینیں کھلی رسائی کی بنیاد پر چلیں گی، یعنی اسے ٹیکس دہندگان کی مالی اعانت سے کوئی سبسڈی نہیں ملے گی اور آمدنی کے تمام خطرات مول لیں گے۔ یہ ویسٹ کوسٹ مین لائن پر پہلا اوپن ایکسیس آپریٹر ہوگا۔ انگلینڈ میں زیادہ تر ٹرین آپریٹرز کو انتظامی فیس ادا کی جاتی ہے، جس میں برطانوی حکومت اخراجات اور محصول کی ذمہ دارہوتی ہے۔ اسکاٹ ریل اور ٹرانسپورٹ فار ویلز ریل عوامی ملکیت میں ہیں۔ ریل کے وزیر ہیو میر ی مین نے پچھلے مہینے کہا تھا کہ کھلی رسائی کا نظام مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جاتا ہے اور وہ درخواست کے عمل کو تیز کرنے اور غیر استعمال شدہ ٹائم ٹیبل سلاٹ دستیاب کر کے مزید آپریٹرز کو راغب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Comments are closed.