لندن:پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ دو افراد کو الگ الگ لیکن منسلک حملوں میں کراسبو سے تیر مارے گئے۔ پہلے واقعے میں4مارچ کو جی ایم ٹی 19:44 پر ایک 44 سالہ خاتون کے سر میں اس وقت چوٹ لگی جب وہ مشرقی لندن کے شورڈچ میں کلب رو کو عبور کر رہی تھیں۔
دوسرے واقعے میں جمعرات کو جی ایم ٹی 19:27 بجے پہلے حملے سے تقریباً 200 فٹ (60 میٹر) کے فاصلے پر آرنلڈ سرکس پر ایک 20 سالہ شخص کی گردن پر وار ہوا۔میٹ پولیس نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کا ہسپتال میں علاج کیا گیا۔
فورس نے مزید کہا کہ ان کے زخم جان لیوا نہیں تھے، جنہیں بعدازاں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں اس نے مزید کہا کہ تفتیش کار ایک مشتبہ شخص کی شناخت کے لئے فوری طور پر کام کر رہے ہیں اور کہا کہ دونوں واقعات کی نوعیت اور مقام کی وجہ سے وہ آپس میں منسلک ہو گئے ہیں۔ میٹ نے کہا کہ افسران ٹاور ہیملیٹس کونسل کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں تاکہ تحقیقات میں مدد کے لئے زیادہ سے زیادہ وسائل استعمال کئے جا سکیں۔
سراغ رساں چیف سپرنٹنڈنٹ جیمس کنوے نے کہا کہ ان حملوں میں ملوث شخص کو تلاش کرنے کے لئے کافی کوششیں کی جا رہی ہیں اور ہم آنے والے دنوں میں کمیونٹی کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لئے پرعزم ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ کتنا تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مقامی لوگ ان واقعات سے پریشان ہوں گے لیکن ہم ان پر زور دیں گے کہ وہ اپنا کاروبار کریں۔ براہِ کرم ہوشیار اور چوکس رہیں جب تک ہماری تحقیقات جاری ہیں اور کسی بھی واقعہ سے متعلق ہم سے رابطہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقامی پولیسنگ کی موجودگی میں اضافہ ہوگا کیونکہ ہم ان حملوں کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے کے لئے مزید افسران کو وقف کر رہے ہیں اور لوگوں کو ہر ممکن حد تک محفوظ محسوس کرنے میں مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹیم انکوائری کے سلسلے کو آگے بڑھا رہی ہے، جس میں گواہوں کی شناخت اور سی سی ٹی وی اور فرانزک دونوں مواقع کی تلاش شامل ہے۔ہم مقامی کمیونٹی سے سننے کے خواہشمند ہیں۔
آپ نے ان دنوں کچھ دیکھا ہوگا جب یہ جرائم پیش آئے ہوں یا آپ نے مقامی علاقے میں کوئی ایسی چیز دیکھی یا سنی ہوگی جو آپ کے خیال میں مشتبہ ہے اور ان واقعات سے منسلک ہو سکتی ہے۔ اگرکسی کو بھی معلومات ہو تو وہ 101 پر پولیس سے رابطہ کرے یا کرائم سٹاپرز کو گمنام طور پر کال کرے۔
Comments are closed.