ایڈنبرا:بس سٹاپ پر بلااشتعال حملے میں ایک مسلمان شخص جاں بحق

62

ایڈنبرا :ایڈنبرا میں بس سٹاپ پر کھڑے دو مسلم افراد پر ایک غنڈے نے بلااشتعال حملہ کردیا۔ ان میں سے ایک بنگلادیشی نژاد 65سالہ ناصر احمد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں، جن کو سپردخاک کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرے 48 سالہ شخص کو چہرے اور ٹانگوں پر زخم آئے تھے، ان کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ گزشتہ ہفتے ایڈنبرا میں فری روڈ پر جنکشن سٹریٹ اور کوبرگ سٹریٹ پر پیش آیا۔ حملہ آور سیاہ فام تھا اور اس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق اس کے بال چھوٹے ہیں اور اس نے سرخ ٹارٹن سکارف اور ہڈ کے ساتھ لمبی سیاہ جیکٹ پہن رکھی تھی۔

پولیس کے چیف انسپکٹر جارج کالڈر کا کہنا ہے کہ ہم مختلف لائنز پر انکوائری کر رہے ہیں اور میں ہر اس شخص سے اپیل کرتا ہوں جس کے پاس اس واقعہ کی کوئی معمولی سی بھی تفصیل ہے، وہ پولیس کے ساتھ رابطہ کرے۔

Comments are closed.