قتل کے شبہے میں ایک شخص ہیتھرو ائرپورٹ سے گرفتار

68

لندن : قتل کے شبہے میں ایک شخص ہیتھرو ائر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایسٹ لندن میں کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والا ایک شخص بھی چل بسا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بارکنگ روڈ پر ایک کار نے پیدل چلنے والے ایک 35 سالہ شخص کو ٹکر مارکر زخمی کردیا، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

ادھر پولیس کے مطابق ایک33سالہ نوجوان کو ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم کی معاونت کرنے کے الزام میں ایک30سالہ خاتون کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے بیان کے مطابق دونوں ابھی پولیس کی حراست میں ہے۔

تفتیشی چیف انسپکٹر Joanna Yorke کا کہنا ہے کہ میں اس بات سے واقف ہوں کہ بارکنگ روڈ پر منعقدہ ایونٹ میں بڑی تعداد میں لوگ ساری رات موجود تھے اور ان میں سے بہت سوں نے حادثہ دیکھا ہوگا، جن لوگوں کو اس بارے میں کچھ معلوم ہے، وہ اس حوالے سے پولیس سے رابطہ کریں کیونکہ آپ کی فراہم کردہ معلومات بہت قیمتی ہوں گی۔

انھوں نے کہا کہ پولیس نہیں سمجھتی کہ کمیونٹی کو کسی طرح کا خطرہ لاحق ہے، تاہم کمیونٹی کے لوگوں کو تحفظ کا احساس دلانے کیلئے اگلے چند دنوں پولیس موجود رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں، ہمارے فیملی رابطے کے افسران سوگوار فیملی کو دلاسہ دے رہے ہیں جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.