برطانیہ میں آج سے انرجی کی قیمتوں میں 12.3 فیصد کی کمی

76

لندن: ہول سیل انرجی کی قیمتیں گرنے کے بعد ریگولیٹر آف جم نے انرجی کی قیمت یکم اپریل سے12.3فیصد کم کردی ہے۔ اب ایک عام گھرانے کے انرجی بل کی مد1928پاؤنڈ سے کم ہوکر1690پاؤنڈ ہوجائے گی اور یہ بل گزشتہ دو سال کی کم ترین سطح پر ہوں گے۔

یو سوئچ واٹ کام کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ انرجی استعمال کرنے والا ایک عام گھرانہ، جو اسٹینڈرڈ ویریبل ٹیرف پر ہے، اس کے انرجی کا بل مارچ کے205پاؤنڈ کے مقابلے میں اپریل میں127پاؤنڈ رہ جائے گا۔

اس کی وجوہات میں نہ صرف انرجی کا سستا ہونا بلکہ موسم گرم ہونے کے باعث انرجی کا کم مقدار میں استعمال ہونا بھی شامل ہے۔ تقریباً ایک کروڑ افرد ایسے ہیں، جن کے پاس اسمارٹ میٹر نہیں ہیں ا ور وہ اسٹینڈرڈ ویرایبل ٹیرف پر ہیں۔

اگر وہ یکم اپریل تک اپنے میٹر کی موجودہ ریڈنگ لے کر اپنے انرجی سپلائرز تک نہیں پہنچاتے تو اس بات کا خدشہ ہے کہ ان کے بل کا کچھ حصہ گزشتہ مہنگی قیمتوں پر وصول کیا جاسکتا ہے۔

Comments are closed.