شاہ چارلس کینسر کی تشخیص کے بعد عوام کے سامنے آگئے

64

لندن:برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایسٹر سروس میں شرکت کی۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق کینسر کی تشخیص کے بعد شاہ چارلس سوم پہلی مرتبہ عوام کے سامنے آئے۔

میڈیا نے مزید بتایا کہ شاہ برطانیہ نے سینٹ جارج چیپل ونزر لندن کے باہر لوگوں سے ہاتھ ملایا اور گفتگو کی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کمیلا بھی شاہ چارلس کےساتھ موجود تھیں۔

میڈیا کے مطابق لوگوں نے شاہ چارلس کو ایسٹر کی مبارکباد دی اور جلد صحتیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پرنس اور پرنسز آف ویلز نے ایسٹر سروس میں شرکت نہیں کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادی کیتھرین کا بھی کینسر کا علاج جاری ہے۔

Comments are closed.