لیوٹن:لیوٹن نارتھ کے علاقے بُش مِیڈ میں یو کے اسلامک میشن کے زیر اہتمام مذہبی رواداری کی مثال قائم کرنے کیے ملٹی فیتھ یونیٹی افطار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر ہاؤس آف کامنز لوٹن ساوتھ اینڈ نارتھ سارہ اون اور ریچل اوپکن سمیت تمام مذاہب اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر فیاض نے شرکاء تقریب کو ماہ صیام کے فضائل اور روزہ کے مقصد کے حوالے ایک پریزنٹیشن کے ذریعے معلومات فراہم کیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے اور برطانیہ بھی سیاسی اور مذہبی طور پربہت زیادہ تقسیم کا شکار ہے ،تاہم اس طرح کے ایونٹ ہمیں ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں جس سے کمیونٹیز کے درمیان محبت اور ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔
یونیٹی افطار جیسے ایونٹ جہاں کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی اور رواداری پیدا کرتے ہیں وہاں اس سے اسلامو فوبیا کو روکنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
Comments are closed.