لندن انڈر گراؤنڈ کی 8 اپریل اور 4 مئی کو ہڑتالیں کامیاب مذاکرات کے بعد منسوخ

61

لندن:لندن انڈر گرائونڈ کی8اپریل اور4مئی کو ہونے والی ہڑتالیں کامیاب مذاکرات کے بعد منسوخ کردی گئی ہیں۔ یونین کے ترجمان کے مطابق اہم مسائل بغیر ہڑتال کے کامیابی کے ساتھ حل کرلیے گئے ہیں۔

ٹرانسپورٹ فار لندن نے ہڑتال کے اعلان کے بعد مسافروں کو انتباہ کیا تھا کہ4اپریل اور8مئی کو سروس معمولی یا بالکل بھی دستیاب نہیں ہوگی۔

یونین حکام کے مطابق انتظامیہ نے بغیر معاہدے کے ڈرائیوروں کے کا کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا منصوبہ واپس لے لیا ہے اور کورونا وبا کے دوران روک دیے جانے والے ریفریشر ٹریننگ کا پروگرام بھی دوبارہ شروع کیے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔

میئر لندن صادق خان نے ہڑتالوں کی منسوخی کو لندن والوں کے لیے اچھی خبر قرار دیا ہے جبکہ16اپریل کمپنیوں کی ہڑتالیں اور اووبر ٹائم نہ کرنے کا پروگرام شیڈول کے مطابق رہے گا۔

Comments are closed.