لیوٹن رائزنگ اور دیگر مقامی تنظیموں کے زیر اہتمام سالانہ دی بگ کمیونٹی افطار کا انعقاد

103

لیوٹن:لیوٹن رائزنگ اور دیگر مقامی تنظیموں کے زیر اہتمام سالانہ دی بگ کمیونٹی افطار کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام پس منظر کی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

پچھلے دس سالوں سے لوٹن میں رمضان کے مہینے میں منعقد ہونے والے دی بگ افطار میں مختلف کمیونٹیز سے تعلق رکھنے افراد شرکت کرتے ہیں اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جس میں فیس پینٹنگ، تقاریر، لرنگ کوئز سمیت لوگوں کی زندگیوں میں مثبت اثر ڈالنے والے کمیونٹی چیمپئنز کو ایوارڈز بھی دئیے جاتے ہیں ۔

اس بڑے سالانہ افطار کا بنیادی مقصد لیوٹن میں آباد مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والی کمیونٹیز کے درمیان اسلام کے آفاقی پیغام امن،اتحاد اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

تقریب میں شرکت کے لیے ہر کسی کو مدعو کیا جاتا ہے اور جمع ہونے والے عطیات لوٹن فوڈ بینک کو دیے جائیں گے۔

Comments are closed.