زہر پھانکنے والی خاتون سے خطرناک مواد برآمد، ہسپتال بند

66

لندن:زہر پھانکنے والی خاتون کو اے اینڈ ای پہنچانے کے بعد خطرناک کیمیکل کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اچانک ہسپتال کو بند کر دیا گیا۔

ایمبولینس کا عملہ اور پولیس ٹیم تھورنٹن ہیتھ کروڈن میں واقعہ کی اطلاع ملنے پر متاثرہ خاتون کے گھر پہنچی جسے کروڈن یونیورسٹی ہسپتال لے جایا گیا جو پہلے مئی ڈے تھا خاتون کے پاس ایک ایسا مادہ پایا گیا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ خطرناک ہے ہسپتال کے بعض حصوں کو خاتون پہنچانے کے بعد سیل کر دیا گیا۔

ہسپتال ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے وضاحت بیان کی اورذرائع ابلاغ کو بتایا کہ افسران اور فائر بریگیڈ نے حفاظتی حصار قائم کیا تاکہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری طرف میٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق زہر پینے کی اطلاع پر خاتون کو جنوبی لندن کے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسکے پاس ممکنہ طو رپر خطرناک مادہ پایا گیاجس پر حفاظتی حصار اور بندشیں قائم کی گئیں جبکہ ماہر افسران نے آئٹم کی جانچ کی اور حفاظتی طریقہ کار کو نافذ کیا گیا۔

ایمبولینس اور ایمرجنسی گاڑیوں کو پورے واقعے کے ردعمل کے دوران ہسپتال تک رسائی دی گئی جبکہ کروڈن یونیورسٹی ہسپتال دیگر مریضوں کے لیے کھلا رہا۔

Comments are closed.