لوٹن:پوری دنیا میں عیدالفطر ایک ساتھ منائے جانے پر مسلمانوں میں عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں یاد رہے کہ رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر یا عید الاضحی کے موقع پر مسلمان علماء کرام کا چاند کی روئیت پر اختلافات سے مسلم امہ میں نفاق پیدا ہوتا ہے۔
اس دفعہ ایک ساتھ عید الفطر منائے جانے پر بڑے پیمانے پر برطانیہ یورپ میں جسطرح خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے ویسے ہی لندن کے نواحی ٹائون لوٹن میں بھی مسلمانوں نے ایک ساتھ عید منائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
دنیا بھر کی طرح آج برطانیہ کے شہر لیوٹن میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی، لیوٹن کی مرکزی جامع مسجد ، جامعہ غوثیہ اسلامیہ ٹرسٹ اور الحرہُ ایجوکیشن اور کلچرل سینٹر میں عید کی تین تین جماعتوں میں نماز عید ادا کی گئی جس میں بچوں نوجوانوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پہلی بار پورے برطانیہ میں ایک ساتھ عید منائی گئی،شرکا نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عید کی مبارکباد کے پیغامات دئیے، نماز عید کے بعد فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں خوشی کے اس موقع پر تمام شرکا ایک دوسرے سے گلے ملے اور عید کی مبارکبا د دی ۔
Comments are closed.