ماہ رمضان کی تربیت کا اثر تمام معاملات زندگی میں جھلکتا نظر آنا چاہئے، علامہ اقبال اعوان

88

لوٹن :یو کے اسلامک مشن کے ممتاز رہنما اور جامع مسجد مدینہ اوک روڈ لوٹن کے خطیب علامہ محمد اقبال اعوان نے اجتماع عید پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں ہم نے تقویٰ، تزکیہ و احسان، صبر و ضبط، استقامت و استقلال، فیاضی، اخوت اور اتحاد کا نصاب مکمل کیا، جس کا اثر ہمارے تمام معمولات زندگی پر پڑنا چاہیے۔

علامہ محمد اقبال اعوان نے اپنے خطاب میں اتحاد امت پر زور دیا اور کہا کہ اسلام امن، امان اور عدل و احسان کا مکمل نظام ہے، ہمیں اس آفاقی نظام کو انسانیت کے سامنے انتہائی حکمت سے پیش کرنا چاہئے تاکہ اسلام کے نظام رحمت سے دنیا کے لوگ فیض یاب ہو سکیں۔

اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی،شرکاء میں تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف، یوکے اسلامک مشن کے اقدس مغل، شوکت بٹ، ندیم تابانی اور شعیب تابانی بھی شامل تھے۔

Comments are closed.