جنوبی لندن میں خنجر زنی کی واردات، 20 سالہ نوجوان ہلاک

65

لندن:جنوبی لندن میں خنجر زنی کی وارادات کے نتیجے میں ایک20سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق شام کو6:02بجے کرائیڈن کے علاقے فیلومنگرز میں خنجرزنی کی واردات کی خبر ملتے ہی لندن ایمبولینس سروس کو طلب کیاگیا۔

پولیس علاقے میں واردات کے حوالے سے پوچھ گچھ کررہی ہے، پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس واردات کے حوالے کوئی بھی معلومات رکھنے والا شخص پولیس سے 101 پر رابطہ کرکے تفتیش میں تعاون کرے۔

Comments are closed.