برطانیہ کی ورکرز پارٹی کے رہنما جارج گیلووے کی بیڈ فورڈ شائر پولیس اینڈ کرائم کمشنر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں لیوٹن آمد
لوٹن:برطانوی پارلیمنٹ ہو، میڈیا یا عوامی اجتماعات جارج گیلو وے ہی ایک ایسا نام ہے جو نہ صرف حکومت کی فلسطین مخالف پالیسیوں کے خلاف بولتے ہیںورکر پارٹی آف گریٹ بریٹن نئی سیاسی جماعت لیبر اور ٹوری کے لیے مستقل میں خطرہ ثابت ہو سکتی ہے ۔ حال ہی میں رچڈیل میں جارج گیلووے نے لیبر کی دہائیوں سے جیتی جانے والی سیٹ کو بری طرح مات دے کر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔ بیڈ فورڈ شائر میں ہونے والے پولیس اینڈ کرائم کمشنر کے انتخابات میں ورکر پارٹی نے سابق مئیر لوٹن اور تیس سال سے لیبر کے ساتھ وابسطہ رہنے والے راجہ وحید اکبر کو ٹکٹ دیا ہے۔
جس کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہونے جارج نے ٹوری اور لیبر کی انسانیت مخالف پالیسیوں کو خاص طور اسرائیلی جارحیت کو سپورٹ کرنے اور فلسطینی بچوں کے قتل عام میں ان جماعتوں کی حمایت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا مذید کہنا تھا ہم کرائم کے سخت خلاف ہیں چاہیے وہ لوکل لیول کا ہو یا بین الاقوامی ، ہم برطانیہ کو واپس گریٹ بریٹن دیکھنا چاہتے ہیں امریکہ یا کسی اور کے اشارے پر چلنے والا نہیں ۔
انھوں نے مزید کہا کہ لیبر اور ٹوری کیسے ووٹ مانگ سکتے ہیں جبکہ ان کے ہاتھ فلسطین کے معصوم بچوں کے خون سے رنگے ہیں ۔ گیلوے نے کہا کہ اگر آپ کے دروازے پر لیبر اور ٹوری کے امیدوار آتے ہیں تو ان سے پوچھے آپ کیسے ووٹ مانگنے آئے ہو فکسطین کے بچوں ، خواتین، بزرگوں کو قتل کرنے کی سپورٹ کے بعد ؟ امیدوار پولیس اینڈ کرائم کمشنر راجہ وحید اکبر نے لیبر سے علیحدہ ہونے کی وجہ فلسطین کے مسلے پر لیڈر شپ کے منفی قردار اور لوٹن میں پارٹی ورکر کے ساتھ ناانصافی قرار دیا۔
انھوں نے کہا لوٹن میں ایم پی کے لیے امیدوار باہر سے ایمپورٹ کیا جاتا ہے یہاں کے لوگوں کو اس اہل نہیں سمجھا جاتا کہ وہ ایم پی کا الیکشن لڑیں اور لوٹن کی نمائندگی کریں ۔
Comments are closed.