لندن/میرپور (سجاد جرال) پاکستان پریس کلب لٹریری اینڈ کلچرل فورم کا قیام ، سینئر صحافی ساجد یوسف چیئرمین منتخب، فورم کے قیام کا اعلان پاکستان پریس کلب (یو کے ) کے نو منتخب صدر ارشد رچیال نے کیا ، لٹریری اینڈ کلچرل فورم برطانیہ بھر میں سیمینارز ، ادبی تقریبات اور کانفرنسسز کا انعقاد کرے گا ،پاکستان پریس کلب (یو کے ) برطانیہ کے پاکستانی صحافیوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جس نے ہمیشہ پاکستانی صحافیوں کو متحد اور منظم کرنے اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
پاکستان پریس کلب کے بانی صدر مبین چوہدری مرحوم کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔ سالانہ انتخابات کے بعد نئی قیادت کی حلف برداری کی تقریب سے نو منتخب صدر ارشد رچیال ، سیکریٹری جنرل راجہ مسرت اقبال اور دیگر کا خطاب پاکستان پریس کلب لٹریری اینڈ کلچرل فورم کے زیر اہتمام بہت جلد برمنگھم میں “ اردو صحافت ، ذمہ داریاں اور چیلنجر “ کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا جائے گا ۔
لٹریری اینڈ کلچرل فورم کے چیئرمین ساجد یوسف کا تقریب سے خطاب لندن برطانیہ میں پاکستانی صحافیوں کی واحد نمائندہ تنظیم پاکستان پریس کلب (یو کے ) کے پندرہویں سالانہ انتخابات کے بعد تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد رچیال نے پاکستان پریس کلب کے زیر اہتمام لٹریری اینڈ کلچرل فورم کے قیام کا اعلان کیا اور پاکستان پریس کلب کے نو منتخب نائب صدر ساجد یوسف کو پاکستان پریس کلب لٹریری اینڈ کلچرل فورم کا چیئرمین نامزد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پریس کلب ایک طرف جہاں برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے حقوق کی جنگ ہر سطح اور ہر فورم پر جاری رکھے گا وہاں اردو صحافت کے فروغ ، اردو صحافت کو درپیش چیلنجر اور اردو صحافت کی ذمہ داریوں کے حوالے سے سیمینار منعقد کرے گا اور ادبی اور ثقافتی تقریبات کا اہتمام کرے گا ۔
پاکستان پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد رچیال نے کہا کہ برطانیہ کے پاکستانی صحافی دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر بنانے اور اورسیز کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کےلیے کمیونٹی اور حکومتی اداروں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان پریس کلب کے بانی صدر مبین چوہدری کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لٹریری اینڈ کلچرل فورم کے نو منتخب چیئرمین ساجد یوسف نے کہا کہ پاکستان ہریس کلب کی نو منتخب قیادت اور بالخصوص صدر ارشد رچیال اور سیکریٹری جنرل راجہ مسرت اقبال نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی پوری جوشش کریں گے اور بہت جلد برمنگھم میں “ اردو صحافت ، ذمہ داریاں اور چیلنجر “ کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر افضل بٹ ہونگے اور اس میں برطانیہ بھر سے پاکستانی صحافی شرکت کریں ۔
Comments are closed.