برطانیہ کے ممتاز صحافی اظہر جاوید کو پاکستان پریس کلب (یو کے) میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں،PPCUK
لندن(ارشد رچیال)برطانیہ کے ممتاز صحافی اظہر جاوید کو پاکستان پریس کلب (یو کے) میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔ اظہر جاوید کا شمار پاکستان پریس کلب (یو کے) کے بانی ممبران میں ہوتا ہے ۔ کچھ عرصہ ہماری صحافتی سیاست کے راستے الگ رہے لیکن ہماری دوستی اور باہمی احترام میں کوئی کمی نہ آئی کیونکہ ہم دوستی میں درختوں کی مانند ہیں کہ جہاں ایک بار کھڑے ہو جائیں پھر اپنی جگہ نہیں بدلتے ۔
اظہر جاوید پاکستان پریس کلب برطانیہ کے بانی مبین چوہدری مرحوم کے ساتھیوں میں سے ہیں، پریس کلب کی بنیاد ان دوستوں نے ملکر رکھی تھی، اظہر جاوید پاکستان پریس کلب برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اور سینئر نائب صدر رہ چکے ہیں بانیان میں ان کا شمار ہے ۔
اظہر جاوید نے پاکستان میں صحافت میں جھنڈے گاڑنے کے بعد برطانیہ میں الیکٹرونک میڈیا میں جیو نیوز سے صحافت کا آغاز کیا دنیا نیوز کے ہیڈ رہے پھر سما نیوز کے ہیڈ رہے ،تقریباً دو دھائیوں سے صحافت میں خدمات دے رہے ہیں ،اظہر جاوید اور مبین چوہدری مرحوم برطانیہ میں صحافتی سیاست میں گرو کا درجہ رکھتے ہیں۔
پاکستان پریس کلب برطانیہ کے مرکزی الیکشن 2022/23 میں انہوں نے قائد صحافت اور بانی مبین چوہدری مرحوم کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنے کلب میں واپس شامل ہونے کا اعلان کرنا تھا لیکن اظہر جاوید کو پاکستان جانا پڑ گیا پھر انہوں نے نو منتخب عہدیداران کے ڈنر میں اعلان کرنا تھا بدقسمتی سے قائد مبین چوہدری مرحوم کی ناگہانی وفات کی وجہ سے سارے پروگرام رہ گئے اور ہم اپنے قائد سے محروم ہو گئے اللہ تعالیٰ ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے آمین ۔
لیکن اس معاملے میں بانیان میں سے سابق سینئر نائب صدر چوہدری اکرم عابد اور کچھ سینئرز ان کے ساتھ رابطے میں رہے اور الحمدللہ اظہر جاوید 21 اپریل الیکشن 2023/24 کی تقریب حلف برداری میں انہوں نے باقاعدہ پاکستان پریس کلب انٹرنیشنل چھوڑ کر اپنے گھر پاکستان پریس کلب برطانیہ میں واپس شمولیت اختیار کی، یاد رہے مبین چوہدری مرحوم نے کبھی اظہر جاوید کی ممبر شپ ختم نہیں کی تھی ان کو ہمیشہ بھرپور امید تھی کہ اظہر جاوید واپس اپنے کلب میں آئیں گے اور الحمدللہ قائد صحافت مبین چوہدری مرحوم کا خیال درست تھا ۔
اس موقع پر قائد صحافت مرکزی صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ اور چیف الیکشن کمشنر ناہید رندھاوا پریس منسٹر علی نواز اور لندن سمیت برطانیہ بھر سے مئیرز کونسلرز وکلاء تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندے تقریب میں موجود تھے۔
میں اس موقع پر سابق سینئر نائب صدر چوہدری اکرم عابد اور نو منتخب سیکرٹری مسرت اقبال اور کچھ قریبی دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے پاکستان پریس کلب برطانیہ کو مضبوط بنانے کے لیے ناراض دوستوں کے ساتھ محبتوں کا رشتہ ہمیشہ قائم رکھا اور امید کرتا ہو ں پاکستان پریس کلب برطانیہ کے تمام اراکین اپنے کلب مطلب اپنے گھر کی عزت توقیر اور استحکامت کے لیے جہدوجہد جاری رکھیں گے تاکہ ہم ملکر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے اور شہری آزادیوں کے لیے باقی تنظیموں سے ملکر اپنا کردار ادا کرتے رہیں ۔
Comments are closed.