لوٹن:بسکٹ پیس اینڈ ویلبیئنگ ہب کے زیر اہتمام ایک شاندار اسپرنگ فیسٹیول تقریب کا انعقاد سینٹ اینڈریو چرچ لوٹن میں کیا گیا جس میں مقامی کمیونٹی گروپ نے اسٹالز بھی لگائے ہوئے تھے اور جہاں پر بچوں کی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ گیمز بھی کھیلی گئیں ۔
یہ ایونٹ سینٹ اینڈریو چرچ لوٹن، جی پی پریکٹس، لوکل کونسل اور رضاکارانہ شعبے کی خدمات کے تعاون سے لگایا گیا تھا جسے خاص کر وارڈ کونسلر تہمینہ سلیم نے لوگوں کو اکٹھا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا جبکہ تقریب کو بسکٹ وارڈ کی کونسلر اور ڈپٹی میئر لیوٹن زینب راجہ نے بھی سپورٹ کیا ۔
اس موقع پر زینب راجہ نے کہا کمیونٹی ایک ساتھ مل کر کچھ کرنا چاہئے تو بہت کچھ کر سکتی ہے اور اس سے بہت سے لوگوں کو فائدہ بھی حاصل ہو سکتا ہے۔
تاہم بسکٹ پیس اینڈ ویلبیئنگ ہب میں شامل تمام لوگوں کے لیے بہت بہت نیک خواہشات اور شاباش اور اس ایونٹ کا بنیادی مقصد کمیونیٹیز کے درمیان امن اور بھائی چارے سے ایک ساتھ آگے بڑ ھنے کے ماحول کو فروغ دینا ہے۔
Comments are closed.