لوٹن (ریاض بٹ) الحاج خلیفہ محمد حنیف نقشبندی اسلمی اور مئیر لوٹن حافظ محمد یعقوب حنیف اور دیگر اہل خانہ شدید صدمہ سے دوچار ، لوٹن کے مذہبی سماجی اور سیاسی گھرانے کے چشم وچراغ قاری حافظ محمد شکیل حنیف نقشبندی اسلمی طویل عرصہ بیمار رہنے کے بعد آج اپنی رہائش گاہ پر اللہ کو پیارے ہوگئے ۔
مرحوم کافی عرصہ سے گلاسگو سکاٹ لینڈ میں مقیم تھے ، مرحوم برطانیہ کی مذہبی شخصیت الحاج صوفی خلیفہ محمد حنیف نقشبندی اسلمی کے لخت جگر اور مئیر لوٹن حافظ محمد یعقوب کے چھوٹے بھائی مولوی محمد حبیب حنیف نقشبندی اور ڈاکٹر محمد ایوب حنیف نقشبندی کے بڑے بھائی تھے ، مرحوم حاجی محمد خلیل مرحوم ، حاجی محمد معروف ، حاجی محمد عظیم کے بھتیجے اور حاجی محمد یوسف کے بھانجے تھے ، مرحوم محمد المراد ،مولانا حافظ محمد روُف ، محمد نعیم ، غلام محی الدین ، حافظ مسعود اقبال کے کزن تھے۔
وہ کافی عرصہ بیمار رہے،انکے انتقال کی خبر سن کر کمیونٹی میں گہرے افسوس کا اظہارکیا جارہا ہے ، الحاج خلیفہ محمد حنیف نقشبندی اسلمی اور مئیر لوٹن حافظ محمد یعقوب حنیف اپنے سارے خاندان کے ساتھ گلاسگو روانہ ہوگئے ہیں، مرحوم کی تدفین اور دیگر معاملات کو یکسو کیا جائے گا۔
مرحوم کے انتقال پر امام قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای ، امام اعجاز احمد ،پروفیسر مسعود ہزاروی ، لارڈ قربان حسین ،سابق ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل کونسلر اسلم خان ، سابق مئیر لوٹن ریاض بٹ ،سابق صدر پاکستان پریس کلب شیراز خان ، سابق مئیر ڈاکٹر راجہ محمد سلیم ، سابق مئیر طاہر ملک ، سابق مئیر محمد فاروق ، سابق مئیر ایوب چوہدری ، سابق مئیر راجہ وحید اکبر ، سابق ڈپٹی مئیر محمد فاضل ضیاء ، پروفیسر ممتاز بٹ ، پروفیسر امتیاز چوہدری ، سردار گلریز نواز ، چاٹرڈ اکاؤٹنٹ اسرار احمد بٹ ، شبیر ملک ، اسرار راجہ ، فیاض قریشی ، سید حسین شہید سرور ایڈووکیٹ ، غلام محی الدین ایڈووکیٹ ، مہربان ملک ، خورشید مغل ،لوٹن بارو کونسل کے کونسلرز سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے انکے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات میں بلندی کی دعا کی اور خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔
Comments are closed.