لوٹن (ریاض بٹ) لوٹن کی معروف سماجی شخصیت اور شہید کارگل کیپٹن راجہ جاوید اقبال ( ستارہ بسالت )کے والد ماجد حاجی راجہ محمد بشیر طویل عرصہ بیمار رہنے کے بعد اپنی رہائش پر انتقال کر گئے مرحوم کا تعلق موضع کالاڈب تحصیل چڑہوئی کوٹلی آزاد کشمیر کے راجپوت خاندان سے تھا ، مرحوم کے ہونہار اور پاکستان سے محبت کرنے والے بیٹے شہید کارگل کیپٹن راجہ جاوید اقبال شہید ستارہ بسالت (کارگل کے محاذ پر داد شجاعت دیتے ہوئے شہید ہوئے تھے) ، مرحوم کے دوسرے بیٹوں میں راجہ ظفر اقبال ، شاہد اقبال اور اظہر محمود ہیں ، مرحوم مصنف اور کالم نگار انوار ایوب راجہ کے نانا محترم اور معروف صحافی اور اینکر پرسن اسرار احمد راجہ کے رشتہ میں دادا محترم تھے ، جب کہ معروف شخصیت راجہ محمد اقبال خان کے کزن اور راجہ بوٹا خان کے ماموں تھے ، مرحوم نے ایک بڑا کنبہ سوگوار چھوڑا ہے۔
مرحوم ایک بڑی اور بزرگ شخصیت تھے، انکی سماجی خدمات کا احاطہ نہیں کیا جاسکتا ،مرحوم نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پوری کمیونٹی کیلئے ایک اثاثہ تھے ،مرحوم کی نماز جنازہ سنٹرل جامع مسجد غوثیہ لوٹن میں امام اعجاز احمد کی امامت میں ادا کی گئی ہے، نماز جنازہ میں امام قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای ، پروفیسر مسعود ہزاروی ، مولانا حافظ ساجد محمود ،سابق مئیر لوٹن ریاض بٹ ، کونسلر اسلم خان ، سابق میئر ڈاکٹر راجہ سلیم ، سابق مئیر راجہ وحید اکبر ، خلیفہ محمد حنیف نقشبندی ، سابق مئیر طاہر ملک ، سابق ڈپٹی مئیرآصف مسعود ، پروفیسر ممتاز بٹ ، پروفیسر امتیاز چوہدری ، ملک غلام محی الدین ایڈووکیٹ ، راجہ یعقوب خان ، حاجی راجہ سخاوت علی ، راجہ عبدالرحمن ، راجہ اخمد خان ، کونسلر جاوید حسین ، راجہ نوید منگا خان سلاؤ ، راجہ حق نواز خان ، حافظ محمد فاضل ، شفاعت پوٹھی ، ملک پنوں خان ، چوہدری طاہر سماہنی ، راجہ مشتاق خان ، حاجی محمد قربان ، محمدشریف ، آزاد پروانہ ،راجہ مظفر اقبال ، راجہ حفیظ خان ، راجہ نواز خان ، راجہ غفور خان ، آزاد بٹ ، اعجاز بٹ ، راجہ نعیم ، حاجی چوہدری محمد نذیر گلہاروی ، سید حسین شہید سرور ایڈووکیٹ ، راجہ شفیق پلالوی ، اسراراحمد بٹ ، راجہ غلام احمد ، محمد حنیف ، حاجی محمد عظیم ، چوہدری محمد عظیم ، چوہدری محمد اسلم ، چوہدری محمد اکرم ، افتخار راجہ ، راجہ اشتیاق ، راجہ اسحاق خان ، چوہدری اصغر پوٹھی ، حاجی محمد یوسف چشتی ، چوہدری محمد کبیر ، صوفی راجہ جاوید خان ، راجہ محمد رزاق ، راجہ عجائب خان ، راجہ امین ، ملک غلام عباس ، راجہ کمان افسر ، راجہ بشیر ظفر ، راجہ محمد حنیف ، راجہ محمد رفیق ، چوہدری محمد نواز سمروڑ ، راجہ گلزرین خان ، راجہ ارشد خان ، راجہ محمد اقبال ،شاکر راجہ ، راجہ ساجد خان ، کالا خان ، شیران ملک ، چوہدری خالق ، چوہدری معروف ، جبار چوہدری ، ملک محمد حنیف ، چوہدری لیاقت عطاری ، جاوید چوہدری ، چوہدری عبدالکریم قادری ، حاجی راجہ امیر اکثر ، راجہ شکیل خان ، ملک محمد بشیر ، چوہدری عارف ، فیاض چوہدری ، زاہد چوہدری ، غفور راجہ ، اسحاق مغل ، چوہدری محمود ، چوہدری پرویز بٹل ، راجہ یونس ، راجہ قیوم ، راجہ شمائل ،راجہ سروپ خان ، راجہ شاہد خان ، کونسلر شوکت خان ، راجہ عنصر خان ،راجہ ناصر ، راجہ رنگزیب ، راجہ افتخار ، راجہ قیصر بشیر ، راجہ ابرار خان ، ثاقب راجہ اور دیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی جن میں شفیلڈ ، کیتھلی ، بریڈفورڈ ، برمنگھم ،وٹفورڈ ، سلاؤ ، ڈڈلی اور دیگر شہروں سے لوگ شامل تھے۔
مرحوم کے جسد خاکی کو انکی وصیت کے مطابق موضع کالا ڈب چڑھوئی لے جایا جائے گا، جہاں انکی تدفین انکے بیٹے شہید کے مزار میں ان کے پہلو میں ہوگی ، ان کی میت کے ساتھ بیٹے، بیٹیاں اور خاندان کے کئی افراد جار ہے ہیں تاکہ انکی تدفین کے موقع پر موجود ہوں ۔
Comments are closed.