لیوٹن (اسرار خان) قرآن کی عظمت وفضیلت کی روشنی میں متقین کی صفات و علامات کے موضوع پر پاکستان کے عظیم مفکر و مدبر سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ بگھار شریف پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمٰن نے جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ لیوٹن میں جمعہ کا خطبہ بیان کیا۔
جس میں سورہ البقرہ کی پہلی پانچ آیات جو قرآن مجید کی عظمت اور اس کے ہر قسم کے شک و شبہ سے پاک ہونے کو بیان کرتی ہیں پر خطاب کرتے ہوئے گفتگو کا احاطہ کیا کہ یہ آیات متقین مومنین کی صفات و علامات بیان کرتی ہیں جن میں ایمان بالغیب اور نماز قائم کرنا،اللہ کے دیئے ہوئے مال میں سے اللہ کی راہ میں خرچ کرنا جس میں زکوٰۃ و صدقات شامل ہیں، اللہ کی نازل کردہ وحی پر ایمان لانا اور آخرت پر یقین رکھنا شامل ہیں اور قرآن ان صفات کے حامل لوگوں کو ہدایت اور فلاح و کامیابی کی ضمانت دیتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مذید کہنا تھا کہ مسلمان خوش بخت قوم ہیں کہ قرآن جو اس وقت تمام آسمانی کتابوں میں سے وہ واحد کتاب ہے جو محفوظ اور موجود ہے صاحب ایمان سے براہ راست خطاب کرتا ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔
جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ کے روح رواں علامہ مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی کی خصوصی دعوت پر پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن کا جامعہ آمد پر کمیونٹی کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔
جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ کا یہ خاصہ ہے کہ وہ پچھلی چار دہائیوں سے لیوٹن میں آباد مسلم کمیونٹی کی دینی، فلاحی اور علمی فکر کی آبیاری کے لئے مختلف تقریبات،سیمینارز ، کانفرنسزز اور محافل کے انعقاد کرواتا چلا آ رہا ہے۔
Comments are closed.